عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنےکافیصلہ کالعدم قرار

Jan 27, 2024 | 10:08 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 7 مقدمات میں ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں قرار دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان گرفتاری کے باعث ٹرائل کورٹ میں پیش نہ ہوسکے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا لہٰذا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ ویڈیو لنک کے ذریعے 6 فروری تک ضمانت کی درخواستو ں پر فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں