گوگل اینڈرائیڈصارفین کیلئےدلچسپ فیچرمتعارف کرانےکوتیار

گوگل اینڈرائیڈصارفین کیلئےدلچسپ فیچرمتعارف کرانےکوتیار
کیپشن: Google is ready to introduce interesting features for Android users

ویب ڈیسک:گوگل اینڈرائیڈصارفین کیلئےدلچسپ فیچرمتعارف کرانےکوتیارہے جو تصاویر کو ترتیب دینے اور فون کو صاف رکھنے میں مدد دے گا۔
فوٹو اسٹیکس نامی فیچر تصاویرکو بالکل اس طریقے سے ترتیب دیتا ہے جس طرح ایپل کی اپنی فوٹو البم ایپ کے فار یو سیکشن کے لیے تصاویر کو چھانٹتی ہے۔
فوٹو اسٹیکس کےذریعے کھینچی جانے والی تصویر کے وقت کے حساب سے چھوٹی چھوٹی البم بناتا ہے۔جس سے ایک وقت میں لی گئی تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
گوگل کے مطابق صارفین ایپ کی مدد سے 100 تصاویر تک ایک ساتھ اکٹھی کر سکیں گے۔البتہ صارفین کو فوٹو اسٹیک کو تصاویر مرتب کرنے کے لیے استعمال کرنے سے قبل تصاویر کو بیک اپ کرنا ہوگا۔ یہ فیچر فون میں ذخیرہ تصاویر پر کام نہیں کرے گا۔
یہ فیچر فی الحال آئی فون صارفین اور پکسل فون جیسے چند اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ تاہم گوگل اب یہ فیچر وسیع پیمانے پر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرانے جا رہا ہے۔
اینڈرائیڈ صارفین کی گوگل فوٹو ایپ میں جب یہ فیچر شامل کر دیا جائے گا تو ایک پوپ اپ ونڈو اس فیچر کی دستیابی کے متعلق ان کو آگاہ کر دے گی۔