آسٹریلین اوپن میں بڑااپ سیٹ،جوکووچ کوسیمی فائنل میں شکست

Jan 27, 2024 | 07:40 AM

ویب ڈیسک:آسٹریلین اوپن میں بڑااپ سیٹ مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن جوکووچ کواٹلی کےجینک سنرنےچارسیٹ کےمقابلےمیں شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق سنر پہلی مرتبہ گرینڈ سلم ایونٹ کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ 22 سالہ اٹالین کھلاڑی نے 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے والے جوکووچ کو اپنے کھیل سے بے بس کردیا۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں میدودیو نے زیوریو کو مات دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
سال کے پہلے گرینڈ سلم میں جوکووچ کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا، اُن کو جینک سنر نے 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد مات دے دی۔
سنر نے ابتدائی 2 سیٹ میں 1-6 اور 2-6 سے فتح سمیٹی، تیسرے سیٹ میں جوکووچ کافی جہدوجہد کے بعد ٹائی بریکر پر جیتنے میں کامیاب رہے لیکن چوتھا سیٹ اُن کے لیے آخری ثابت ہوا، جس میں وہ 3-6 سے شکست کھا گئے۔
جینک سنر کا فائنل میں مقابلہ روس کے ڈینیئل میدودیو سے ہوگا، جنہوں نے جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو کو پورے 5 سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا، میدودیو کی کامیابی کا اسکور 5-7، 3-6، 7-6، 7-6 اور 6-3 رہا۔

سیمی فائنل میں فتح حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے درمیان فیصلہ کن معرکہ اتوار کو ہوگا۔

مزیدخبریں