ویب ڈیسک:پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینیئراداکارطلعت حسین کی طبعیت ناسازہونےپران کی بیٹی نےمداحوں سےدعاکی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنےکام اوربہترین اداکاری کی وجہ سےشہرت رکھنےوالےطلعت حسین وہ ہےجولوگوں کی توجہ اپنےکرداروں کی طرف کھینچنے کی صلاحیت رکھتےہیں۔اداکارکا گفتگوکرنےکااندازمداحوں کوبہت پسندہے۔
حال ہی میں اداکارکی بیٹی تزین حسین نےایک نجی چینل میں شرکت دوران انٹرویوانہوں نےاپنےوالدگرامی کی صحت سےمتعلق آگاہ کیاہے۔
تزین حسین کا کہنا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے جن سے وہ ملاقات کررہے ہیں، یہاں تک وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔
انہوں نے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں تاکہ وہ جلد از جلدصحت یاب ہوجائیں۔
اداکارطلعت حسین کی طبعیت ناساز،بیٹی کی مداحوں سےدعاکی اپیل
Jan 27, 2024 | 05:17 AM