بجلی کا بلیک آؤٹ کیوں ہوا تھا؟ رپورٹ منظرعام پرآگئی

Jan 27, 2023 | 22:15 PM

ایک نیوز : پاکستان میں بجلی کے بلیک آؤٹ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا فریکوئنسی اتارچڑھاؤ سے 500 کےوی کی ٹرانسمیشن لائنز پر ٹرپنگ ہوئی اور سسٹم بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کے ذیلی ادارہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے بلیک آؤٹ کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔

 این ٹی ڈی سی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 23 جنوری کی صبح فریکوئنسی میں اتارچڑھاؤ پیداہوا اور فریکوئنسی اتارچڑھاؤ سے500کےوی کی ٹرانسمیشن لائنزپر ٹرپنگ ہوئی۔ٹرپنگ کی وجہ سےاین ٹی ڈی سی اورکےالیکٹرک کاسسٹم بیٹھ گیا ، سسٹم بیٹھنے سے11 ہزار356 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آؤٹ ہوئی۔

این ٹی ڈی سی نے کہا کہ بریک ڈاؤن سے پہلے سسٹم کی فریکوئنسی 50 میگا ہزٹ تھی ، اتار چڑھاؤ کے باعث فریکوئنسی اچانک بڑھ کر 57 میگا ہزٹ تک پہنچ گئی اور فریکوئنسی اچانک بڑھنے سے سسٹم پر لوڈ اور وولٹیج غیر متوازن ہوا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بنیادی فالٹ گدو ٹرانسمیشن لائنوں میں آیا جبکہ تربیلا،منگلا اور وارسک میں متعدد بار ٹرپنگ ہوئی، جس کے باعث تربیلا، منگلا اور وارسک سے بحالی کا عمل فوری شروع کیا گیا۔

مزیدخبریں