ایک نیوز:اینٹلی جنس بیورو اور ایف آئی اے کے کئی افسران کو پنجاب ٹرانسفر کردیا گیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردئیے ۔
ایف آئی اے سے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ،انٹیلیجنس بیورو سے ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سہیل گجر ،انٹیلی جنس بیورو سے ڈی آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسین خان منج ،انٹیلی جنس بیورو سے ایس ایس پی ڈاکٹر حیدر اشرف،ایف آئی اے سے ایس ایس پی ڈاکٹر سردار غیث گل خان،اسلام آباد پولیس سے ایس ایس پی عمر رضوان گوندل،گلگت بلتستان پولیس سے ایس ایس پی ڈاکٹر لیاقت علی ملک ،ایف آئی اے سے ایس پی ناصر محمود کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئیں۔