ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماو وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شجاعت حسین نے ہمیشہ زبان کا مان رکھا ہے۔ کچھ لوگوں نےذاتی خواہشات ،انا ،لالچ اور عہدوں کی ہوس میں خاندان کی ساکھ، روایت، سیاسی نظریے سے غداری کی ۔
پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنماو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نہایت افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ چوہدری شجاعت حسین جنہوں نے چودھری ظہور الٰہی شہید کی سیاسی میراث کو زندہ رکھا، آگے بڑھایا اور خاندان کو اکٹھے رکھنے کیلئے قربانیاں دیں۔
چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی نے اپنی خود غرض سیاست کا نشانہ بناتے ہوئے غیر آئینی طور پر پارٹی کی صدارت سے ہٹانے اور خود کو کٹھ پتلی صدر بنانے کی ناکام کوشش کی ہے۔