فواد چودھری کو جیل میں بی کلاس دینی ہے یانہیں،فیصلہ نہ ہو سکا 

Jan 27, 2023 | 19:48 PM

ایک نیوز :  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، جیل میں انہیں بی کلاس ملے گی یا نہیں؟ ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، جیل میں فواد چوہدری کا میڈیکل کیا جائے گا۔میڈیکل چیک اپ کے بعد فواد چودھری کو بیرک الاٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما فواد چودھری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج پیش کیا گیا تھا جہاں تفتیشی افسر نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

 رہنما تحریک انصاف فواد چودھری  کی بعد از ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیشی پر فواد چودھری نے بیان دیا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے ترجمان ہیں، انہوں نے جو بیان دیا وہ جماعت کا موقف ہے، ضروری نہیں کہ ان کی ذاتی رائے بھی وہی ہو۔

عدالت سے واپس لے جاتے ہوئے فواد چودھری کی اہلیہ کی پولیس سے تکرار ہوئی، حبہ چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری پر چادر نہیں ڈالی جائے۔

مزیدخبریں