پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل ،نوٹی فکیشن جاری

Jan 27, 2023 | 18:48 PM

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  پنجاب فلم سنسربورڈ تحلیل ہونے سے پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین چوہدری گل زمان،ممبران آمنہ الفت، امہ عمارہ حکمت، عابدرشید ،علی تنویر، ضیغم گوندل، جگن کاظم، فاطمہ احمد خان کو بھی فارغ کردیا ۔
وزیراعلی پنجاب کے حکم پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات سلوت سعید نے پنجاب فلم سنسر بورڈ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں