پنجاب پولیس کے متعدد افسران کے تبادلے،نوٹی فکیشن جاری

Jan 27, 2023 | 18:38 PM

ایک نیوز :چیف سیکرٹری پنجاب نے متعدد پولیس افسروں  کے تقرروتبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

چیف سیکرٹری کا ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ملتان صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ،مقصود الحسن کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل جنوبی پنجاب ملتان تعینات کر دیا گیا ۔

آر پی او فیصل آباد سرفراز احمد فلکی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،عابد خان کو ریجنل پولیس آفیسر فیصل تعینات کر دیا گیا ۔
آر پی اوراولپنڈی ناصر محمود ستی کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کو آر پی او راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ۔
آر پی اوشیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،بابر سرفراز الپا کو ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا اظہر اکرم کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنیکا حکم،شارق جمال صدیقی کو ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا تعینات کر دیا گیا ۔
آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیا کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کے احکامات،رائے بابر سعید کو ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور تعینات کر دیا گیا ۔
آر پی او ساہیوال مرزا فاران بیگ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنیکا حکم،محبوب راشد کو آر پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی جی خان کو ریجنل پولیس آفیسر کا اضافی چارج دے دیا گیا ۔

مزیدخبریں