ایک نیوز :سینیٹ نے سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت 20منٹ کی تاخیرسےشروع ہوا تھا ۔
سینیٹرمشتاق احمد نے سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے متعلق مذمتی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظورکرکےواقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
قرارداد کے متن کے مطابق سینیٹ کا ایوان سویڈن اور نیدرلینڈ میں پیش آنے والے واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتا ہے ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سویڈن اور نیدرلینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر خصوصی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ کمیٹی بین الاقوامی قوانین کو دیکھ کر ایک قانون سازی کرے گی تاکہ بے حرمتی جیسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے ۔ایوان سے منظور قرارداد کی کاپی تمام سفارت خانوں کو پارلیمنٹ کو بھی ارسال کی جائے۔
سنیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کو نتیجے میں پاکستان نے جوابی دھماکے کیے تو فرق پڑا۔ایسے واقعات کو باتون سے نہیں عمل سے روکا جاسکتا ہے ۔مسلمان جب دفاع, معیشت میں جب تک ترقی نہیں کرتے ہمارے ساتھ ایسا ہی ہوتا رہے گا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹ کا اجلاس سوموار 30جنوری سہ پہر 3بجے تک ملتوی کردیا۔
سینیٹ اجلاس سے قبل چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نےبلوچستان عوامی پارٹی کے سنیٹرز, سپیکر بلوچستان کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ دیا جس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی سمیت سنیٹر منظور کاکڑ, سنیٹر ثنا جمالی, ایم این اے روبینہ عرفان سنیٹر نصیب اللہ بازائی سمیت دیگرسینیٹرز نے شرکت کی۔