موبائل سنیچنگ کی وارداتوں اضافہ ،چوری شدہ موبائل افغانستان اسمگل

Jan 27, 2023 | 17:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اسلام آباد میں موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے چوری شدہ موبائل فون افغانستان سمگل کئے جانے کا انکشاف ہو ا ہے۔ 

پولیس ذرائع  کا کہناہے کہ اسلام آباد میں ایک ہفتے کے دوران 103 شہریوں سے 111 موبائل فون چھین لئے گئے۔موبائل فون چھین کر آئی ایم ای نمبر تبدیل کئے جاتے ہیں۔آئی ایم ای تبدیل کرنے کے بعد انہیں افغانستان سمگل کیا جاتا ہے۔ پاک افغان بارڈر پر درجنوں موبائل پکڑے بھی جا چکے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آئی ایم ای تبدیل کرنے موبائل مکینک کی تلاش ہے۔اسلام آباد میں روزانہ دس سے 12 افراد سے موبائل فون سنیچگ کی جاتی ہے۔

واضع رہے کہ تھانہ سبزی منڈی پولیس نے آئی جے پی روڈ، منڈی موڑ اور ملحقہ علاقوں میں گن پوائنٹ شہریوں سے رہزنی اور موبائل سنیچنگ کی وارداتیں کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتارکیا تھا۔ ملزمان میں امیر نواب، عزیز اور عبدالصمد کے قبضہ سے 8 موبائل فون، 50ہزار روپے کی نقدی ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدکئے گئے تھے۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں