شجاع آباد:ہائی ایس کی دوڑ میں رکشہ کو ٹکر، خاتون جاں بحق

شجاع آباد:ہائی ایس کی دوڑ میں رکشہ کو ٹکر، خاتون جاں بحق

ایک نیوز: شجاع آباد میں کچے پکے کے مقام پر  2ہائی ایس کی دوڑ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک رکشہ کچلا گیا۔ 
رپورٹ کے مطابق  تیز رفتار دو  ہائی ایس نے اپنی دوڑ میں  رکشہ کو کچل دیا ۔حادثہ میں ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں 7 خواتین سمیت 12 افراد  زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے تحیصل ہیڈکواٹر ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے جن کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔  تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

واضع رہے کہ  ننکانہ صاحب میں  لاہور جڑانوالہ روڈ پر کالونی نہر کے قریب طالبات سے بھرا رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، حادثے میں 6 طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔زخمی طالبات کو فوری قریبی ہسپتال ریحان والا منتقل کر دیا گیا تھا۔ زخمیوں میں 16 سالہ نمرہ، 17 سالہ لائبہ، 10 سالہ حفضہ، 16 سالہ فضا، 15 سالہ مبرہ اور 8 سالہ علینا شامل تھی۔ 

کمالیہ میں بھی انوار ٹاؤن شوگر مل کے قریب گنے سے لوڈ  ٹریکٹر ٹرالا سٹیرنگ کنٹرول جام ہونے کی وجہ سے الٹ گیا تھا  جس سے ڈرائیوار  موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا۔ شوگر مل کے قریب گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی زیادہ وزن ہونے کے باعث بے قابو ہوگئی تھی جسے ٹریکٹر ڈرائیوار نے اسٹیرنگ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور ٹریلر الٹ گیا ۔ گنے سے لوڈ ٹرالے میں مبشر نامی ڈرائیوار نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا تھا۔  گنا بہت زیادہ ہونے کیوجہ سےکمالیہ شوگر ملز کو  مدد کے لئےاطلاع دی  گئی جنہوں نے  کرین اور لوڈر ریسکیو ٹیکنیکس اور عوام  کی مدد  سے 2گھنٹے بعد نکال لیا اور ڈیڈ باڈی کو  ریسکیو کیا گیا تھا۔