محسن نقوی کی گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات،اہم فیصلے کرلیے

Jan 27, 2023 | 16:38 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات ہوئی،باہمی دلچسپی کے امور،عمومی صورتحال اورعام انتخابات کے شفاف اورآزادانہ انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کی گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ امن و امان پہلی ترجیح ہے، پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔پر امن ماحول ہر شہری کا حق ہے۔ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ صوبہ بھر میں انتظامیہ غیر جانبداری سے اپنے فرائض سر انجام دے گی۔الیکشن کمیشن کے فریم ورک میں آئینی کردار ادا کریں گے۔

مزیدخبریں