ایک نیوز: سمبڑیال کے شہر اور گردونواح میں پٹرول کی قلت کی وجہ سے پٹرول پمپس سے شہریوں کو پٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پٹرول کی فراہمی بند ہونے کی وجہ سے شہریوں میں مایوسی کی لہر ہے۔ پٹرول کی قلت کی وجہ سے معمولات زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے جس سے سفر کرنے والے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی ہے۔ شہریوں نے حکومت پنجاب سے پٹرول کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا ملک میں پیٹرول کی بہت زیادہ کمی ہے اور پہاڑی علاقوں میں تو پیٹرول دستیاب ہی نہیں ہے۔چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ حکومت کا بیان ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ اگر حکومت سپلائی نہیں کرے گی تو پمپ پر پیٹرول کیسے فروخت کریں گے۔سید نظیر عباس زیدی سیکریٹری آئل ایڈوائزری کونسل نے بتایا کہ ملک میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافے سے پیڑول کا استعمال بڑھ گیا ہے ۔تاہم پیٹرولیم مصنوعات کے کارگو آتے رہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا تھا کہ فروری میں کیا صورتحال کیا ہو گی کہنا قبل از وقت ہے، پیڑول کی بہت زیادہ کمی ہے جبکہ ملک کے دور دراز کے علاقوں میں پیٹرول نہیں ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-27/news-1674818204-2369.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-27/news-1674818204-6669.mp4