ایک نیوز: مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت بغیر کارروائی 2 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کی جانب سے التوا کی درخواست منظور کی گئی۔سلمان اکرم راجہ نے صحت خرابی کے باعث التوا کی درخواست جمع کرائی تھی۔
سلمان اکرم راجہ نے درخواست کی کہ 19 جنوری کی سماعت کے بعد صحت خراب ہوئی اور 24 جنوری کو میڈیکل چیک اپ ہوا۔طبعیت خرابی کے باعث ڈاکٹر نے ریسٹ تجویز کیا ہے۔صحت ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے عمران خان سے ملاقات بھی نہیں ہوئی ہے۔ اسی وجہ سے درخواست قابل سماعت ہونے پر اعتراضات داخل نہیں کر سکا ہے۔کیس کم سے کم ایک ہفتے کے لیے ملتوی کیا جائے تاکہ عدالت کی معاونت کر سکوں۔
جس پر چیف جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ چلا کہ سلمان اکرم راجہ کا دانت ٹوٹ گیا ہے۔ عدالت نےمعاون وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتائے مجھے کہ راجہ صاحب کو کس نے مکا مارا جو دانت ٹوٹ گیا ؟