پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی

Jan 27, 2023 | 13:45 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق کرنسی کیپ ہٹنے سے ڈالر بے لگام اور روپیہ گراؤٹ کا شکارہوا۔

ذرائع وزارت خزانہ حکام کے مطابق روپے اور ڈالر کی قیمت میں توازن لانے کےلئے کرنسی کیپ ہٹا یا گیا، کرنسی کیپ ہٹنے سے ڈالر بے لگام جبکہ   روپیہ گراؤٹ کا شکارہوا ہے۔ ڈالر کا حقیقی ریٹ 285سے 290روپے ہے، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ بہتر ہونے سے ڈالر کی دستیابی کے مسائل ختم ہونگے۔

ذرائع وزارت خزانہ حکام کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کا ریٹ بہتر ہوتے ہی سٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری آرہی ہے،29جنوری کو آئی ایم ایف کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کریگا،پاکستان اور آئی ایم ایف کا سٹاف لیول معاہدہ بھی رواں ماہ ہو جائےگا۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق آئندہ ہفتے سے ڈالر اپنی حقیقی قیمت پر آجائے گا جس سے مسائل ختم ہو جائیں گے،  ڈالر اسٹیٹ بینک کی پالیسی کے مطابق فروخت کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں