پی ٹی آئی کا اپنے تعینات کردہ بیوروکریٹس کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط

پی ٹی آئی کا اپنے تعینات کردہ بیوروکریٹس کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط
کیپشن: PTI's letter to Election Commission against its appointed bureaucrats(file photo)

ایک نیوز: پی ٹی آئی نے ایک اور یوٹرن لے لیا۔ اپنے ہی دور حکومت میں لگائے جانے والے بیوروکریٹس کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بیوروکریٹس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔ جس میں کچھ فہرستیں الیکشن کمیشن کو ارسال کی گئی ہیں۔ 

تاہم ان فہرستوں کی خاص بات یہ ہے کہ زیادہ تر بیوروکریٹس عثمان بزدار کے دور میں کلیدی عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عمران خان نے تعینات کیا اور بعد میں مخالف ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور میں  کیپٹن عثمان ڈی جی فوڈ اتھارٹی، سیکرٹری صحت اور کمشنر لاہور تعینات رہے۔

اسی طرح سید علی مرتضی ایڈیشنل چیف سیکرٹری، دو مرتبہ سیکرٹری داخلہ پنجاب، دو مرتبہ سیکرٹری آبپاشی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ رہے۔ احمد رضا سرور سیکرٹری لاء، سیکرٹری پراسیکیوشن، سیکرٹری کو آپریٹیو اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات رہ چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ عمر شیر چٹھہ ڈی سی میانوالی، ڈی سی لاہور، ڈی سی سیالکوٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر جیسے اہم عہدوں پر تعینات رہے۔ نیشل اعوان سیکرٹری لاء، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، سیکرٹری ہیلتھ اور پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر تعینات رہے ہیں۔