بھارتی یوم جمہوریہ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

بھارتی یوم جمہوریہ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

ایک نیوز : بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر  ریاست  بہار کے پورنیا ضلع کے مدھوبنی سپاہی ٹولہ میں مبینہ طور پر ایک پاکستانی پرچم لہرایا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق  یہ اطلاع مقامی پولیس نے دی جس کےبعد علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔  مقامی لوگوں میں  پولیس کے ایکشن کے بعد خوف وہراس پایا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  ایک مسجد  کے ساتھ واقع گھر میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا  جبکہ  گھر کے مالک کی پہچان مبارک الدین کے طور پر ہوئی ہے۔ ایس ایچ او مدھوبنی پون چودھری نے کہا کہ اس مدعے پر ایس ڈ ی او پورنیا کے ساتھ بات چیت کی گئی ہے۔ 

تحقیقات کے دوران خاتون کا کہناتھا کہ کوئی صبح آکر جھنڈا لگا گیا، ہم اس بارے میں نہیں جانتے ہیں۔ 
ایس ایچ او نے کہا کہ ہم گھر پر پاکستان کا جھنڈا لہرائے جانے کی اطلاع ملنے پر فوری پہنچے پر پرچم کو فوری ہٹادیا گیا ہے۔ اس معاملے کو ایس ڈ ی او پورنیا کے روبرو اٹھایا گیا انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضع رہے کہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع نالندا کے مضافاتی علاقے میں بھی پاکستانی پرچم  کو گھر پر لہرایا گیا تھا جس کے بعد نوجوان کو پولیس نے حراست میں لے کر پاکستانی پرچم تحویل میں لے لیا تھا۔کھارادی کے علاقے میں جامع مسجد کے نزدیک گھر پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔پرچم لہرانے والے نوجوان انوار الحق کا ایسا ماننا تھا کہ گھر پر پاکستانی جھنڈا لہرانے سے ان کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوگی۔ الندا کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تھیاگاراجان سے جب اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ بہار شریف میں اس وقت کہیں پاکستانی جھنڈانہیں لہرا رہا تھا۔