بورڈ میں پاسنگ مارکس کی شرح بڑھا دی گئی، اب کتنے والا پاس ہوگا؟

بورڈ میں پاسنگ مارکس کی شرح بڑھا دی گئی، اب کتنے والا پاس ہوگا؟

ایک نیوز: فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے پاسنگ مارکس کی شر ح بڑھا دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ لیول کے امتحانات میں کامیابی کے لیے پاسنگ مارکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کامیابی کے لیے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیئے گئے ہیں۔ جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کسی بھی مضمون میں 100 میں سے 40 نمبر لینے کے بعد کامیاب تصور ہوں گے۔

واضع رہے کہ وفاقی نظام تعلیمات نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کیلئے پالیسی میں تبدیلی کی گئی تھی۔ پاسنگ مارکس کی شرح 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردی گئی تھی۔نئی پالیسی کے مطابق پاس ہونے کیلئے 75 فیصد حاضری بھی لازمی قراد دی گئی تھی۔دو سے زیادہ مضامین میں فیل ہونے والا طالب علم فیل تصور ہو گا۔نئی پالیسی کا اطلاق 2021 کے امتحانات میں ہوا تھا۔ جس کے تحت پہلی اور دوسری جماعت کے طالب علموں کو اگلے گریڈ میں منتقل کر دیا گیا تھا تاہم تیسری چوتھی جماعت کے طالب علم دو مضامین میں فیل ہوں گے تو انہیں فیل تصور کیا جائے گا۔