ایک نیوز : شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ بہترین کاروبار کر رہی ہے اور فلم نے دوسرے دن بھی کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فلم 2 دن میں 120 کروڑ کی کمائی کر چکی ہے ۔
یادرہے بھارت میں فلم پٹھان نے پہلے دن 57 کروڑ کی بمپر اوپننگ کی تھی۔ یوم جمہوریہ کی چھٹی سے پٹھان کو کافی فائدہ ہوا۔ جبکہ دوسرے دن (جمعرات) 70 کروڑ کا بزنس کر لیا۔ پٹھان کی کمائی کا اعداد و شمار دو دنوں میں 127 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ دوسرے دن کی کمائی میں پٹھان نے کے جی ایف-2 کو شکست دی ہے۔ کے جی ایف-2 کے ہندی ورژن نے دوسرے دن 47 کروڑ روپے کمائے تھے۔ دوسری طرف رمیش بالا نے ٹوئٹ کیا کہ پٹھان نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 235 کروڑ کی کمائی کی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں فلم کا گزشتہ 32 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گی۔ 32 سال بعد صرف کنگ خان کی وجہ سے کشمیر میں سینما گھروں کے باہر ہاؤس فل کے بورڈ لگائے گئے ہیں۔
شاہ رخ خان پٹھان کے ساتھ 4 سال بعد سلور اسکرین پر واپس آئے ہیں۔ گلیمر، ایکشن، تھرل، سسپنس، وہ تمام ڈرامہ پٹھان میں موجود ہیں جو باکس آفس پر ہٹ ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔ پٹھان نے بالی ووڈ کو آکسیجن دی ہے۔ کورونا کے بعد پٹھان بالی ووڈ کی پہلی فلم ہے جس کی کمائی نے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔
پٹھان کا افتتاحی ویک اینڈ کلیکشن 5 دن تک جہاں بھی ختم ہو لیکن یہ یقینی ہے کہ پٹھان کا افتتاحی ویک اینڈ کلیکشن بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے ٹرینڈ سیٹر ہو گا۔ لگتا ہے باکس آفس پر کئی نئے ریکارڈ بننے اور ٹوٹنے والے ہیں۔