کراچی میں ڈاکوؤں نےتعلیمی ادارے کو بھی نا چھوڑا، بچوں اور اساتذہ سے لوٹ مار

Jan 27, 2023 | 12:38 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات  پیش آئی جس میں ڈاکوؤں نے کراچی میں پورا کوچنگ سنٹر لوٹ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوچنگ سنٹر کو لوٹنے کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پیش آیا ۔ جس میں ملزمان تمام افراد سے قیمتی اشیاء اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔گلشن معمار میں چار مسلح ڈکیت کوچنگ سینٹر میں داخل ہوئے اور 15  سے زائد طلبا و طالبات کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔مسلح ڈکیت پہلے کوچنگ سینٹر میں داخل ہوتے ہیں پھر کچھ دیر بعد اسلحہ کے زور پر ملزمان نے تمام افراد سے موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوگئے۔

واضع رہے کہ   کراچی کے علاقہ کورنگی نمبر 5 میں بھی ڈاکوؤں نے  سکول میں تعلیم کے حصول کیلئے آئے طلبا اور اساتذہ  کو لوٹ کر فرار ہو گئےتھے۔ سکول سے ملزمان بھاری مالیت کے 20 سے زائد موبائل فون، لیپ ٹاپ، نقدرقم لوٹ کر لے گئے۔ دو ڈاکو کلاس میں داخل ہوتے ہیں اور استادوں اور طلباء دونوں کے بیگز کی تلاشی لیتے ہیں۔ملزمان کو اسکول کے ہر آفس اور کلاس کے عملے اور طلباء سے لوٹ مار کرتے ہیں اور واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

 شیخوپورہ میں دندناتے ڈاکو ؤں نے بچوں مری ٹرپ سے گھر واپسی پر موٹر سائیکل سوار 4 مسلح ڈاکوں نے  6 طالب علموں کو لوٹ لیا۔ ڈاکو طالب علموں کے بیگ کھول کر تلاشی لیتے رہے ہیں ڈاکوں نے طالب علموں سے 74 ہزار نقدی 6 موبائل فون چھین لئےمری ٹرپ پر گئےطالب علم واپس گھروں کو آ رہے تھے کہ ڈاکوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ طالب علموں کا کہنا تھا کہ 15 پر کال کی مگر تھانہ اے ڈویژن پولیس نہ پہنچی طالب علموں نے ڈاکوں اور پولیس کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔ 

مزیدخبریں