ایک نیوز: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی برآمد کے حوالے سے غور کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے تفصیلی غور و خوض کے بعد چینی کی برآمد پر نئی شرائط کی منظوری دی ہے جس کے تحت صوبائی کین کمشنرز نوٹیفکیشن کے جاری ہونے کے 7 روز میں کوٹہ مختص کریں گے۔
وزارت خزانہ کا کہناہے کہ چینی کی برآمد کیلئے بینکوں کے ذرائع سے پیشگی رقم وصول کی جائے گی۔ 60 روز میں چینی کی برآمد کے لیٹر آف کریڈٹ کھلنے تک یہ رقم وصول ہو گی اور کوٹہ مختص ہونے کے بعد 45 روز میں کنسائمنٹ بھیجنا لازمی ہوگی۔
واضع رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی پہلے سے ہی منظوری دے چکی ہے۔