اوکاڑہ: دن دیہاڑے تاجرپر قاتلانہ حملہ، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

اوکاڑہ: دن دیہاڑے تاجرپر قاتلانہ حملہ، پولیس سراغ لگانے میں ناکام

ایک نیوز: اوکاڑہ میں تھانہ بی ڈویثرن کی حدود میں ون فور ایل پھاٹک کے قریب بزنس مین محمد ارشد پر دن دیہاڑے ٹاگٹڈ  پر قاتلانہ حملہ ہوا  فائرنگ کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار بزنس مین معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

رپورٹ کے مطابق  ساتھیوں کیساتھ آئے نامعلوم ملزمان نے رش میں پھنسی گاڑی میں سوار بزنس مین پر فائرنگ کردی۔  واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایک نیوز نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

فوٹیج میں ساتھیوں کیساتھ آئے ملزمان کو رش میں کھڑی گاڑی میں سوار بزنس مین پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے باوجود پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-27/news-1674801091-5322.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-27/news-1674801091-5556.mp4

واضع رہے کہ   شیخوپورہ میں ایک کروڑ روپیہ بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں نے تاجر کی دوکان پر فائرنگ کر دی تھی جس سے تین افراد شدید زخمی ہو گئےتھے۔ شہر میں بھتہ خور اور ڈاکو کئی روز سے سرگرم ہیں کئی شہری صرف رواں ہفتے لاکھوں روپے اور موبائل فونز سے محروم ہوچکے ہیں۔ ڈاکوؤں نے تاجر خالد سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا جس کے  انکار پر ملزموں نے دکان پر فائرنگ کر دی جس سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں افضل، اشرف اور مقصود شامل ہیں جنہیں میو اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تھا۔

س ایچ او مریدکے سٹی افضال ڈوگر  نے عجیب منطق اپنایا تھا کہ ایس ایچ او  نے ایف آئی آر میں  بھتہ کا لفظ نہ لکھنے کا کہہ دیا اور تاجر کو مشورہ دیا کہ بھتے کا لفظ درخواست سے نکال دو ورنہ ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔ بھتہ خوروں کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا