8 وزرا کے قلمدان سنبھالنے کا نوٹیفیکیشن جاری

Jan 27, 2023 | 11:02 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب حکومت کی جانب سے 8 وزرا کو قلمدان سنبھالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایم تنویر کو انرجی انڈسٹڑی، کامرس، انوسیٹمنٹ اینڈ سکل ڈویلمپنٹ،ڈاکٹر جاوید اکرم کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اور میڈیکل ایجوکیشن جبکہ ابراہیم مراد کو لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈوویلپمنٹ کا قلمبدان سونپ دیاگیا  ہے۔
بلال افضل کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس، ایکسائذ اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول،ڈاکٹڑ جامل ناصر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر  اور منصور قادر کو ہائیر ایجوکیشن اور سکول ایجوکیشن جبکہ سید اظفر علی ناصر کو اوقاف اور مذہبی امور سمیت زکوۃ و عشر کا قلمبدان سونپا گیا ہے۔
عامر میر کو انفارمیشن اینڈ کلچر کا قلمبدان سونپ دیا گیا گیا۔پنجاب کی نگران کابینہ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کی 11 رکنی نگراں کابینہ میں سے 8 وزرا نے حلف اٹھالیا تھا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا تھا۔

تقریب حلف برداری میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

پنجاب میں نگراں کابینہ کےلیے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے 11 وزرا کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے 8 نگراں وزیروں نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اورعامر میر شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق تمکنت کریم نے بطور نگراں وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا تھا جبکہ وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے تھے۔

مزیدخبریں