ایک نیوز: الیکشن کمیشن کیخلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں فواد چودھری کے وکیل بابراعوان نے الیکشن کمیشن کی تحلیل کے ریفرنس کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بابراعوان نے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو آئین اور قانون پڑھ کر سنایا ہے۔ الیکشن کمیشن نہ عدالت ہے نہ ٹربیونل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 7 کے مطابق وفاقی یا صوبائی حکومت کمپلین فائل کرسکتی ہے۔ آدھی رات جو برسراقتدار آئے تھے۔ انہوں نے صبح فواد کو پیش کیا۔ یہ انتظامی قسم کا شب خون مارنا چاہتے تھے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی فواد چودھری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف پرچہ درج کرائے گی۔ جب شواہد لاہور میں ہیں تو ملزم اور پرچہ اسلام آباد میں کیوں؟
انہوں نے واضح کیا کہ فواد چودھری کا اغواء ہوا ہے آپ تھانے کی ایف آئی آر پڑھ لیں۔ صرف چند قدم بھی کسی کو بغیر پرچے کے لیجایا جائے تو اغواء کہلاتا ہے۔ فواد چودھری پر پرچہ کرنے والا ایس ایچ او تو اسلام آباد میں بیٹھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان سب واقعات کے بعد تو الیکشن کمیشن کو تحلیل کرنے کیلئے ریفرنس بنتا ہے۔