بگٹی اسٹیڈیم سجنے کو تیار، بابر اور سرفراز آمنے سامنے

Jan 27, 2023 | 10:30 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر سرفراز احمد 5 فروری کو بگٹی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق بگٹی اسٹیڈیم میں بلوچستان حکومت اور پی سی بی کے اشتراک سے نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ بابر اعظم ٹیم یلو کے جبکہ وکٹ کیپر سرفراز احمد ٹیم پرپل کی قیادت کریں گے۔ بابر اعظم کی قیادت میں شاہد آفریدی اور  وہاب ریاض بھی ایکشن میں ہوں گے۔ محمد حارث، دانش عزیز اور صائم ایوب بھی ٹیم یلو کا حصہ ہوں گے۔ سرفراز احمد کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم میں افتخار احمد، محمد حسنین، نسیم شاہ اور عمر اکمل شامل ہوں گے۔

واضع رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ   منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ  کے 8 ویں ایڈیشن کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا ہ ہوا ے۔  پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، لیگ کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے،۔میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر ہی وویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔

 منیجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کرانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کے لیے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے۔پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔ 34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔ کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز  جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

مزیدخبریں