ایک نیوز:گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں اونچی اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر کی پرواز آج بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 12 روپے 87 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 268 روپے 30پیسےکا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 270 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،اختتام منفی رہا
ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رہا مگر منفی پربند ہوا۔100 انڈیکس 396 پوائنٹس کم ہوکر 40450 پر بند ہوا ہے۔ بازار میں آج 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار 7 ارب روپے میں ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 62 ارب روپے کم ہوکر 6351 ارب روپے ہے۔