ایک نیوز: کراچی میں جرائم کا گراف ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگا۔ دوران ڈکیتی قتل کی وارداتیں عام ہوگئیں۔ ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر گھر کے واحد کفیل کو قتل کردیا۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں مزار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پرنوجوان کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی، وہ شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول وقاص رینٹ کی گاڑی چلاتا تھا ملزمان کی جانب سے گاڑی چھیننے کی کوشش پر مقتول نے مزاحمت کی جس پر ملزمان مقتول وقاص کے سر پر گولی مارنے کے بعد گاڑی لیکر فرار ہو گئے۔
دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔