دوران پرواز خاتون نے بچے کو جنم دے دیا

Jan 27, 2023 | 02:36 AM

ایک نیوز :ایمریٹس کی فلائٹ میں ایک خاتون مسافر نے   بچے کو جنم  دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق  واقعہ 19 جنوری کو ٹوکیو ناریتا سے دبئی جانے والی پرواز میں پیش آیا۔  ایئر لائن نے سی این این  کو واقعے کی  تصدیق کی  اور بتایا کہ ننھے مہمان کی آمد  12 گھنٹے کی رات کی پرواز EK 319 پر ہوئی۔  پرواز طبی ایمرجنسی کے باوجود شیڈول کے مطابق اتری۔ دوران پرواز خاتون کو دردِ زہ ہوا تو عملے نے تیزی سے پرسکون انداز میں صورتحال کو سنبھالا۔ ایمریٹس نے بتایا کہ والدہ  اور شیر خوار بچے کی حالت مستحکم تھی اور دبئی پہنچنے پر مقامی طبی عملے نے ان  کا چیک اپ کیا۔ 

 اگرچہ خواتین کو ان کے حمل کی  ایک خاص مدت  کے بعد پرواز کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن  ہوائی جہاز میں بچے کو جنم دینا بہت زیادہ غیر معمولی بات نہیں ہے ۔ گزشتہ مئی میں  ایک خاتون نے فلائٹ اٹینڈنٹ کی مدد سے، ڈینور سے کولوراڈو جانے والی فرنٹیئر ایئر لائنز کی پرواز میں ایک غسل خانے میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا۔

مزیدخبریں