ایک نیوز :تحریک انصاف کےمرکزی رہنمافرخ حبیب کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے اپنے خلاف درج مقدمے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔ فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ فیروزوالاشیخوپورہ میں درج کیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق فرخ حبیب اور اس کے ساتھیوں نےکارسرکارمیں مداخلت اور نقصان پہنچانےکی کوشش کی،مقدمے کے متن کے مطابق فرخ حبیب نےساتھیوں کےساتھ مل کرہم سےڈکیتی کی کوشش کی، فرخ حبیب نےساتھیوں کےہمراہ پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑنےکی کوشش کی،اس پر فرخ حبیب نے کہا کہ میں نے پولیس کو عدالتی احکامات یاد دلانے کیلئےگاڑی روکی،میں نے تو بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی روکی تھی۔