چینی کی برآمد کیلئے نئی شرائط کی منظوری

 چینی کی برآمد کیلئے نئی شرائط کی منظوری
کیپشن: Approval of new conditions for export of sugar

ایک نیوز :اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کی برآمد کیلئے نئی شرائط کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیاگیا کہ  گنے کے صوبائی کمشنرز نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 7 روز میں کوٹہ مختص کریں گے۔

ای سی سی نے کہا کہ چینی برآمد کیلئے برآمدی بینکوں کے ذرائع سے پیشگی رقم وصول کی جائے گی۔60 روز میں چینی کی برآمد کی ایل سی کھلنے تک رقم وصول کی جائے گی۔کوٹہ مختص ہونے کے بعد 45 روز میں چینی کی کھیپ بھیجنا لازمی ہوگی۔