ایک نیوز:گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں برف باری کے بعد سردی میں اضافہ،کئی رابطہ سڑکیں بند، امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیدا ہوگئیں۔ چمن میں برف باری کے خوبصورت مناظر،تصاویروائرل ہوگئیں۔
چمن اور قلعہ سیف اللّٰہ سمیت شمالی بلوچستان میں کل سے سردی کی شدت میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ شاہراہوں پر جمی برف ہٹانے کے لیے ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔
ادھر کراچی میں بھی صبح سویرے سردی کا راج رہا۔ ملیر، ایئرپورٹ اور ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت 6 ڈگری تک گرگیا۔
خیبرپختونخوا کے علاقے کالام منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔
قلات منفی 11، چترال منفی 9، کوئٹہ منفی 7، ہنزہ منفی 4، اسلام آباد 2، پشاور 3، لاہور 9 اور لیہہ میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
چمن میں برف باری سے کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی متاثر ہوئی۔بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں گزشتہ کئی دن کی برف باری کے بعد علاقے کے پہاڑوں نے برف کی چارد اوڑھ لی۔
خیال رہے کہ صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں برف باری اور بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔