ایک نیوز: پاکستان اولمپک ایسوسی نے نیشنل گیمز اور پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی حتمی تاریخوں کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید کی صدارت میں اجلاس میں دونوں گیمز کی تاریخوں کو حتمی شکل دی گئی، 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 14 مئی تک کراچی میں ہوں گی،جس میں 26 مرد جبکہ 23 خواتین کے کھیلوں کےمقابلے ہوں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں پہلی نیشنل یوتھ گیمز کرانے کا بھی اعلان کیا گیا ،یہ گیمز 7 سے 13 ستمبر تک لاہور میں ہوں گی، جس میں 14 سے 17 سال کے بچے شرکت کریں گے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کو ایشین یوتھ گیمز کے لئے چیف ڈی مشن مقرر کر دیا۔