اے این ایف کی جانب سے منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد  

اے این ایف کی جانب سے منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب کا انعقاد  
کیپشن: Annual drug disposal event organized by ANF

ایک نیوز: انسدادِ منشیات کے حوالے سے اینٹی نارکوٹیکس فورس  کی مثالی کارکردگی ،منشیات تلف کرنے کی سالانہ تقریب  کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس کی جانب سے 18ٹن منشیات تلف کردی گئیں ہیں،اے این ایف حکام کی جانب سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھیرنے کےعزم کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب منشیات کی عدالت نے 69 مجرموں کو عمر قید اور 238 مجرموں کو دیگر سزائیں  بھی سنائی  ہیں۔

علاوہ ازیں انسدادِ منشیات کے حوالے سے تقریباً 1000 کے قریب آگاہی پروگرامز منعقد کروائے گئےہیں۔