دنیا کی پہلی فلائنگ  کار امریکی کمپنی نے متعارف کرادی  

Feb 27, 2025 | 17:23 PM

ویب ڈیسک: امریکی آٹو کمپنی نے دنیا کی پہلی فلائنگ کار متعارف کرادی۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال گاڑی کی آزمائشی پرواز کی گئی، گاڑی کی پرواز کے وقت سڑک کو عارضی طور پر بند کردیا گیا تاکہ کسی حادثے کی صورت میں کوئی نقصان نہ ہو۔

اس گاڑی کی خصوصیت ہے کہ یہ چارج ایبل ہے اور ایک بار چارج کی صورت میں یہ سڑک پر 200 میل جبکہ فضا میں 110 میل سفر کی صلاحیت رکھتی ہے، اس اڑن گاڑی میں ایک وقت میں صرف ایک شخص ہی سفر کرسکتا ہے، گاڑی 90 کلو گرام وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

گاڑی ہیلی کاپٹر کی طرز پر اڑان بھر اور لینڈ کر سکتی ہے، گاڑی اندرونی سسٹم بھی ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی پرواز میں معاونت فراہم کرتا ہے، اس کی خاص بات یہ بھی ہے اس اڑن گاڑی کے کوئی ونگز نہیں ہیں یہ ڈرون کی طرح پرواز کرے گی۔

کمپنی مالکان کا کہنا ہے کہ فی الحال اس گاڑی کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں، ہم چاہتے ہیں گاڑی تمام خصوصیات عوام کے سامنے اس وقت آئیں جب یہ فروخت کیلئے دستیاب ہو، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ عوام کیلئے یہ گاڑی کب فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔

اس اڑن گاڑی کو اے کار کا نام دیا گیا ہے، مالکان کا کہنا ہے کہ جب یہ گاڑی عام دستیاب ہو گی تو ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلاب برپا کردے گی، شہریوں کو ٹریفک جام کے مسائل سے نجات مل جائے گی۔ 

مزیدخبریں