ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد 

ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد 
کیپشن: Sheikh Khalid bin Muhammad bin Zayed Al Nahyan, Crown Prince of Abu Dhabi, arrived in Pakistan

ایک نیوز: ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔ 
ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکارے دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی دورے پر آیا ہے، اس دورے کے دوران مفاہمت کی یادداشتوں اور دیگر کاروباری معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زید آلنہیان اب سے کچھ ہی دیر میں وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے، وزیراعظم ہاؤس میں ابو ظہبی کے ولی عہد کو پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔

وزیراعظم پاکستان اور ابو ظہبی کے ولی عہد کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی جس کے بعد وفود کہ سطح پر بات چیت میں دونوں رہنماء اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔

  پاکستان اور ابو ظہبی کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہو گی۔