سونے کی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

Feb 27, 2025 | 15:14 PM

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کی کمی ہوئی۔
سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا،10گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کی کمی ہوئی، 10گرام سونا 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 29 ڈالر کی کمی سے 2887 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 314 روپے پر برقرار رہی ہے۔    

گزشتہ روز  سونے کی فی تولہ قیمت  میں 2ہزار 400روپے کی بڑی کمی  ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2400روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے فی تولہ  پر پہنچ گئی  تھی۔

مزیدخبریں