جنرل ساحرشمشادمرزاسےازبک نائب وزیردفاع کی ملاقات 

جنرل ساحرشمشادمرزاسےازبک نائب وزیردفاع کی ملاقات 
کیپشن: Uzbek Deputy Defense Minister meeting with General Sahir Shamshad Mirza

ایک نیوز:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزاسےازبک نائب وزیردفاع کی ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی سٹریٹجک دلچسپی کےاموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرگفتگو کی گئی،فوجی تعاون کومزیدوسعت دینےکی ضرورت پرزوردیا گیا، ازبک نائب وزیردفاع نےمسلح افواج کی قربانیوں اورکامیابیوں کوسراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیرِ دفاع میجر جنرل برخانوف احمد جمالووچ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ازبک نائب وزیرِ دفاع نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی توجہ مرکوز کی گئی,ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

 معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔