ایک نیوز:عوام الناس کو قومی شناختی کارڈ کی فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام سامنے آیا ہے۔
بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن نےنہ قطار، نہ انتظارویژن کے تحت شہریوں کی سہولت کیلئے ضلع لاہور کے 5ڈاکخانوں سمیت لاہور ریجن کے منتخب اضلاع کے11ڈاکخانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نادرا ترجمان کے مطا بق ڈی جی نادرا لاہور ریجن کی زیرنگرانی محکمہ پاکستان پوسٹ،پنجاب ریجن کے تعاون سے نادرا لاہورریجن کے منتخب اضلاع لاہور کینٹ، جی پی او ، مانگامنڈی، شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ، قصور، نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاکخانوں میں شناختی کارڈ کی تجدید، ازدواجی حیثیت کی تبدیلی اور گم شدہ کارڈکے اجراء کی تمام تر سہولیات کی فوری و تیز تر فراہمی کیلئے خصوصی نادرا کاؤنٹر قائم کردئیے گئے ہیں۔
اب شہری نادرا سینٹرز کے ساتھ ساتھ قریبی ڈاکخانوں میں بھی سہولت اور آسانی کے ساتھ اپنے قومی شناختی کارڈ کی تجدید و ترمیم اور گمشدہ کارڈ کے اجراء کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔
خدمت کا عزم اور سہولت کا سفر، نادرا کے ساتھ ساتھ!
شناختی کارڈ کی فراہمی کیلئے نادرا کا ایک اور انقلابی اقدام
Feb 27, 2025 | 14:29 PM