ایک نیوز: راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین میچ بارش کی بنا پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں میں بارش جاری ہے، بارش کے باعث تماشائیوں کی تعداد بھی کم ہو گئی، صبح ہونیوالی بارش کے بعد سٹیڈیم کو خشک کر کے کور آپ کیا گیا تھا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ ہوگا یا نہیں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ جا سکتا، دونوں ٹیموں کو سخت سیکورٹی حصار میں سٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج بنگلا دیش کے مدمقابل ہو گی۔
دونوں ٹیموں کا آج ایونٹ میں آخری میچ ہوگا، اب تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان اور بنگلادیش دونوں کو ہی نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے،دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہیں۔