ویب ڈیسک:معروف امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز نیویارک سٹی میں انکے اپارٹمنٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جہاں انہیں بے ہوش پایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے، مشیل نے حال ہی میں جگر کی پیوند کاری کروائی تھی اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہو تاہم موت کی حتمی وجہ جاننے کے لیے طبی معائنہ جاری ہے۔
اداکارہ کی اچانک موت پر ساتھی فنکاروں اور دوستوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، گوسپ گرل میں ان کے ساتھی اداکار ایڈ ویسٹ وِک نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت افسوس ناک خبر ہے۔
امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ بفی دی ویمپائر سلیئر اور گوسپ گرل جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی نمایاں کارکردگی کے لیے جانی جاتی تھیں۔