لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

Feb 27, 2025 | 11:46 AM

ایک نیوز: لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے،مسلم ٹائون،اچھرہ،فیروزپورروڈ،مال روڈ،جیل روڈ ،گلبرگ میں بارش جاری ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری ہے، صوبے کےبیشتر دیگر اضلاع میں بھی بارش ہوئی، بارش شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں