صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان  

صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان  
کیپشن: Electricity is likely to be cheaper for consumers

ایک نیوز: صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ2روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے،سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی ۔
درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ،ماہ جنوری میں7ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئ،ہائیڈل سے 10.63 فیصد،مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی ،ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی۔
ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی،ماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی، گزشتہ ماہ نیوکلیئر سے بجلی کی پیداوار 26.61 فیصد رہی ۔
 ایران سے حاصل کردہ بجلی کی شرح 0.41 فیصد رہی،ونڈ سے 2.67 فیصد،بگاس سے پیداوار 1.67 فیصد رہی،ماہ جنوری کے درمیان سولر سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 1.06 فیصد رہا۔