ایک نیوز:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 6برس مکمل ہونے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروس چیفس نے مسلح افواج کی بے مثال ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
27فروری 2019 کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ بھارت کی بے جا جارحیت کے جواب میں پاکستان کا پرعزم اور متوازن ردعمل آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کو اجاگر کیا ، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے پاکستان مسلح افواج کی آپریشنل تیاری اور مہارت سامنے آئی۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے ثابت ہوا کہ پاکستان کی مسلح افواج جارحیت روکنے اور فوری طور پر ڈیٹرنس دوبارہ قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پورے معرکے میں پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بالادستی برقرار رکھی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروس چیفس کا پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ، عسکری قیادت نے علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششوں کو جاری رکھنے پر زوردیا۔
ترجمان افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہمہ وقت چوکس اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، مسلح افواج پاکستانی عوام کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اتریں گی، عسکری قیادت کا عزم مسلح افواج قوی عزم و ارادے کے ساتھ، ملک کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، مسلح افواج علاقائی اور عالمی امن کی کوششوں میں فعال طور پر کردار ادا کر رہی ہیں۔

کیپشن: 6 years of Operation Swift Retort, military leadership's tribute to armed forces