افواج پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتے:وزیراعظم

افواج پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتے:وزیراعظم
کیپشن: Pakistan's forces can never forget the sacrifices: PM

ایک نیوز:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے چھ برس گزرنے کے موقع پر افواج پاکستان کی جرات و بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج سے چھ برس قبل27فروری 2019کے دن پاکستان ائیر فورس کی جانب سے دشمن کو ایک واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،وزیرِاعظم بھارت کی خطے میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئےہماری افواج نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی کیلئے ہمارے جوان ہر دم تیار ہیں۔
 وزیرِاعظم نے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی عسکری صلاحیتوں اور وطن سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم سے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ افواج پاکستان ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی طرح کی جارحیت کے مقابلے کی بھرپور صلاحیت و قابلیت رکھتی ہے۔
 وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہر دم تیار ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے، افواج پاکستان کی ملک کی حفاظت کی خاطر عظیم قربانیاں ہیں جسے پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے، لیکن جب کبھی پاکستان کی قومی سلامتی اور استحکام پر ضرب لگانے کی کوشش کی گئی، تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند متحد ہوگئی۔