یوکرین سے اپنے پیسے واپس لینگے،سکیورٹی ضمانت ہم نہیں، یورپ دیگا:ٹرمپ

یوکرین سے اپنے پیسے واپس لینگے،سکیورٹی ضمانت ہم نہیں، یورپ دیگا:ٹرمپ
کیپشن: We will withdraw our money from Ukraine, not us, Europe will provide security guarantee: Trump

ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی ایک بڑی ڈیل پر دستخط کرنے آ رہے ہیں، یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے ، یوکرین کیلئے سکیورٹی ضمانت ہم نہیں، یورپ دیگا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کی زیرصدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے دنیا بھر سے امیر ترین افراد کو امریکی شہریت کیلئے گولڈ کارڈ کی فروخت شروع کرنیکا اعلان کیا۔ 
ٹرمپ نے کہا کہ کمپنیاں گولڈ کارڈ کے ذریعے ملازمین کو مائل کرسکتی ہیں، امید ہےدو ہفتےمیں گولڈ کارڈ کی فروخت شروع ہوجائےگی،صدرٹرمپ نے کہا کہ یقین ہے یوکرین جنگ ختم ہوجائے گی، چینی صدر شی جن پنگ سے اچھے تعلقات ہیں،چاہتے ہیں چین امریکا میں سرمایہ کاری کرے، امریکا بھی چین میں سرمایہ کاری کرے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ جلد یورپی یونین پر ٹیکس لگانے کا اعلان کریں گے، میکسیکو اور کینیڈا سے درآمدات پر نئےٹیکس کا اطلاق 2 اپریل سےہوگا،غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ جنگ بندی پر آگے کیسے بڑھنا ہے فیصلہ اسرائیل نے کرنا ہے۔