ایک نیوز: رمضان المبارک 1446ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری کل 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی،زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
خیال رہے کہ بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، زکوٰۃ وعشرآرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار689 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوںگے۔