آصف زرداری کا بلدیاتی انتخابات کے دوران  پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان  

Feb 27, 2025 | 00:56 AM

ویب ڈیسک:بلدیاتی انتخابات کے دوران صدر مملکت آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ساتھ پنجاب میں بیٹھنے کا اعلان  کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے صدر زرداری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار رہنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ وہ اور بلاول بھٹو زرداری خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں دیر نہیں ہونی  چاہئے ، بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے۔

مزیدخبریں