ماحول دوست بیٹریوں کی کارکردگی بڑھانے کا طریقہ دریافت

Feb 28, 2024 | 00:05 AM

ویب ڈیسک:سائنس دانوں نےماحول دوست بیٹریوں کی کارکردگی بڑھانے کا طریقہ دریافت کرلیا۔
سائنس دانوں نے ماحول دوست بیٹریوں کی کارکردگی اور کپیسٹی کو برقی گاڑیوں اور اسمارٹ فونز میں پائی جانے والی عمومی بیٹریوں کے برابر کرنے کے لیے راستہ ڈھونڈ نکالا۔
سائنس دانوں کو ملنے والی اس کامیابی سے آرگینک الیکٹروڈ پر مبنی بیٹریوں کو تیزی سے کمرشل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ بیٹریاں اسٹینڈرڈ لیتھیئم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں سستی اور زیادہ ماحول دوست ہوتی ہیں۔
تحقیقی مقالے کے مطابق لیتھیئم آئن بیٹریوں میں آرگینک الیکٹروڈ کا سستا ہونا اور قدرتی طور پر وافر مقدار میں دستیاب ہونا ان کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
مقالے میں بتایا گیا کہ الیکٹرولائٹ میں موجود فعال مواد کا تحلیل ہوجانا ان کے لیتھیئم آئن بیٹریوں میں استعمال میں بڑی رکاوٹ ہے۔

مزیدخبریں